حادثات میں 4سالہ بچے ، باپ ، بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق ، دو خواتین کی خودکشی

حادثات میں 4سالہ بچے ، باپ ، بیٹے سمیت 3افراد جاں بحق ، دو خواتین کی خودکشی

اوچشریف،صادق آباد،دائرہ دین پناہ، میانچنوں(نمائندگان)حادثات میں4 سالہ بچے،باپ بیٹے سمیت3افراد جاں بحق2خواتین نے خودکشی کرلی اوچشریف سے سٹی رپورٹر کے مطابق اوچ شریف:قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر باپ بیٹا جاں بحق ,حادثہ ککس موڑ کے قریب پیش آیا ,باپ بیٹے کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا رشتہ دار غم سے نڈھال تفصیلات کے مطابق اوچ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

شریف میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے ہیں نواحی موضع ککس کے رہائشی عبدالحمید اپنے بیٹے اللہ بچایا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اوچ شریف سے واپس گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ککس موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرالر باپ بیٹا پر چڑھ گیا جس کے نتیجے میں بیٹا اللہ بچایا موقع پر جاں بحق ہو گیا اور باپ شدید زخمی ہوا جائے حادثہ کے قریبی لوگوں نے زخمی باپ کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا حادثے میں باپ بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع گھر ملنے پر کہرام مچ گیا رشتہ دار غم سے نڈھال ہو گئے حادثہ کی اطلاع پر مقامی پولیس بھی پہنچ گئی قانونی کارروائی شروع کر دی.صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابق احمدپور لمہ کے قریب چوک سویترا کے مقام پر موٹر سائیکل کی ڈالے کو ٹکر جس کے نتیجہ میں 4 سالہ بچہ سیکندر جی موقع پر جاں بحق جبکہ 2 خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی جبکہ جاں بحق ہونے والے بچے اور زخمیوں کو احمد پور لمہ آر ایچ سی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔۔نوٹ اس خبر کے ساتھ تصویر بھی ارسال کردی ہے ۔دائرہ دین ناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دائرہ دین پناہ لیہ روڈ پر تیز رفتار کار نے 8سالہ بچی کو روند ڈالا تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ مائی سہاگن پر سکول سے واپس آتے ہوئے 8سالا بچی کو لیہ سے آنے والی تیز رفتار کا نے روند ڈالا حادثہ میں بچی شدید زخمی بچی کو تشویش ناک حالت میں RHCدائرہ دین پناہ لایا گیا جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔جبکہ دائرہ دین پناہ کے رہائشی واجد پٹواری کی جواں سالہ بیٹی حسینہ واجدزوجہ محمد ارشد جوکہ شادی شدہ دو بچوں کی ماں تھی نے سسرالیوں کے لڑائی جھگڑوں سے تنگ آکرمہر ایکسپریس ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کر لی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ضروری کاروائی کر کے لاش لواحقین کے حوالے کردی۔میانچنوں سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر میاں چنوں کے نواحی گاؤں 5ایٹ کی رہائشی 20سالہ امینہ بی بی دخترممتاز نے کیڑے مار دوا پی کر خود کشی کرلی۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر