ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 3 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن 3 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)یونیورسٹی پولیس نے علاقہ نون ، نواب اورشالہ شریف میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرکے تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ظہوربابرآفریدی کی ہدایت پر یونیورسٹی پولیس نے نون ، نواب اورشالہ شریف میں سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران دوپستول، ایک شاٹ گن ، ایک رائفل اور53کارتوس برآمدکرکے 5مشکوک افراد گرفتارکیے جن میں سے تین کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے اسی طرح 30مکانات کو چیک کیاگیاجن میں سے رجسٹریشن نہ ہونے پردومکانات کے کرایے داروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر