وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی محمود خان کی خدمات لائق تحسین ہیں : اقلیتی ایم پی اے

وزیر اعظم اور وزیر اعلٰی محمود خان کی خدمات لائق تحسین ہیں : اقلیتی ایم پی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)صو با ئی اسمبلی کے اقلیتی ممبروزیر زادہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی کا وشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہاکہ چترا ل کو2ضلع بناکرچترا لی عوام کے ساتھ کیئے گئے وعدہ کو پوراکیاجس پرتمام چترلی عوام ان کاشکریہ ادا کر تے ہیں گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے ان کاکہناتھاکہ 22فیصد رقبہ پرمشتمل چترال خیبر پختونخوا کا رقبہ کے لحا ظ سے سب سے بڑا ضلع ہے لیکن اس کے با وجود پچھلے 70سالوں میں کسی بھی سیا سی جما عت نے چترال کے عوام کے بنیا دی مسا ئل حل کر نے کی کو شش نہیں کی جبکہ وزیر اعظم عمرا ن خا ن اورپاکستان تحریک انصاف کی سابقہ صو با ئی حکومت اورسابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوانے چترال کے دورہ پر اپر چترال کو الگ ضلع بنا نے کا اعلا ن کیاجس کی گزشتہ روزصو با ئی کا بینہ نے باقائدہ منظوری دے دی جبکہ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جلد ہی جاری کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ چترال کودوضلعوں میں تقسیم کرنادیرانہ خواہش اورمطالبہ تھاجس کوپاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پوراکرکے وہاں کی عوام کادل جیت لیاہے اس مو قع پر اُن کے ہمرا ہ پی ٹی آئی کے صو با ئی صدرعبد الطیف بھی مو جو د تھے اُنہوں نے کہا کہ جب اپر چترا ل ضلع کا اعلا ن کیا گیاتو دوسری سیا سی جما عتوں نے ہر قسم کی منفی پرو پیگنڈے شروع کرنے کی کو شش کی جس میں وہ مکمل طور پر نا کا م رہے ۔