مہمند ،غازی بیگ میں فریقین کے مابین دیرینہ دشمنی ختم

مہمند ،غازی بیگ میں فریقین کے مابین دیرینہ دشمنی ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ( نمائندہ پاکستان ) مہمند، ضلع مہمند غازی بیگ کے مقام پر 2 فریقین کے درمیان دشمنی دوستی میں تبدیل ۔ قبائلی امن پسند لوگ ہے۔ اپنے تنازعات اور دشمنی جرگوں کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ فریقین ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہو گئے۔ آئندہ کیلئے بھائی چارے کی زندگی گزارنے کا عہد کیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند کے علاقہ غازی بیگ میں یارسید خان اور موسم خان کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے زمین کے تنازعے پر دشمنی چلی آرہی تھی۔ جس میں فریقین سے تقریباً پانچ افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔ مگر گزشتہ روز مقامی لوگوں، علمائے کرام اور ملک فیاض خویزئی اور ملک جندول کی حتی الوسع کوششوں نے رنگ لا کر دونوں فریقین کو راضی نامہ پر مجبور کئے۔ اس موقع پر جگرے سے ملک فیاض خان، ملک سعید خان، مولانا جاوید، مولانا عبدالرحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ جبکہ قبائل بھی امن پسند لوگ ہیں مگر بعض غلط فہمیوں کی وجہ سے آپس میں دشمنیاں پیدا ہو جاتے ہیں۔ جنہیں بعد میں جرگوں کی کوششوں سے حل کئے جاتے ہیں۔ فریقین نے مقامی مشران اور علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی بدولت ہماری دشمنی دوستی میں بدل گئی۔ تقریب میں دیگر علاقوں کے مشران ملک صاحب خان اتمان خیل، ملک اورنگزیب غلنئی، ملک صاحب داد، ملک اجمل خان کے علاوہ کثیر تعداد میں مشران، کشران ، علمائے کرام اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔