ترقیاتی سکیموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،اے سی مسعود جان

ترقیاتی سکیموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،اے سی مسعود جان

پشاور( سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر واڑی دیر بالا مسعود جان نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ وہ تمام جاری ترقیاتی سکیموں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ تمام مفادعامہ کے منصوبے بروقت مکمل ہوسکیں اور انکے ثمرات سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں ۔ یہ بات انہوں نے دپٹی کمشنر دیر بالا کی خصوی ہدایت پر ضلع بھر میں سی ڈی ایل ڈی کے اہتمام جاری منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ سی ڈی ایل ڈی کے انجینئرز اور اہلکار بھی موجود تھے ۔ جبکہ اجلاس میں سی ڈی ایل ڈی کے زیر نگرانی دیر بالا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرتعمیراتی کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔جس پر شرکاء اجلاس نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے سی ڈی ایل ڈی کے انجینئرز اور دیگر افسروں و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ مفاد عامہ کے جاری منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرکے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کو یقینی بنائیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر