ڈیزل نرخوں میں اضافہ کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری

ڈیزل نرخوں میں اضافہ کے بعد نیا کرایہ نامہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈیزل کے نرخوں میں، اضافے کے بعد 107 روپے فی لیٹر سے 113 روپے فی لیٹر مقرر ہونے پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارتی پشاور نے شہر کے اندر اور شہروں کے مابین روٹس پر ڈیزل سے چلنے والی مسافر گاڑیوں کے لئے نئے کرائے نامے مقرر کئے ہیں۔ جن کے تحت غیر ائیرکنڈیشن گاڑیاں 1.28 روپے فی مسافر فی کلو میٹر کے حساب سے اور ائیر کنڈیشنڈ کوچز (ہائی ایس) 1.48 روپے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرائے وصول کریں گی ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل بس سٹینڈ پشاور سے تاروتک غیر اے سی گاڑیاں 14 روپے اور ائیر کنڈ یشن گاڑیاں 16 روپے کرایہ چاج کریں گی۔ اسی طرح جنرل بس سٹینڈ پشاور سے پبی سٹیشن تک غیر اے سی گاڑیاں 22 روپے اور اے سی گاڑیاں 25، جی بی ایس پشاور سے جلوزئی تک غیر اے سی گاڑیاں 36 روپے اور اے سی گاڑیاں 41 روپے ، جی بی ایس پشاور سے ڈاک اسماعیل خیل غیر اے سی گاڑیاں 46 روپے اور اے سی گاڑیاں 53 روپے، پشاور جی پی ایس سے صالح خانہ تک غیر اے سی گاڑیاں 51 روپے اور اے سی کوچز 59 روپے ، پشاور جی بی ایس سے نوشہرہ تک غیر اے سی گاڑیاں 44 روپے اور اے سی کوچز 50 روپے کرایہ وصول کریں گی۔ مز ید برآں پشاور جی بی ایس سے مردان تک غیر اے سی گاڑیاں 74 روپے اور اے سی کوچز86 روپے ، پشاور جی بی ایس سے درگئی تک غیر اے سی گاڑیاں 136 روپے اور اے سی کوچز 157 روپے، پشاور جی بی ایس سے مالاکنڈ تک غیر اے سی گاڑیاں 151 روپے اور اے سی کوچز 175 روپے، پشاور جی بی ایس سے تیمرگر ہ تک غیر اے سی گاڑیاں 227 روپے اور اے سی کوچز 262 روپے` پشاور جی بی ایس سے دیر تک غیر اے سی گاڑیاں 320 روپے اور اے سی کوچز 370 روپے، پشاور جی بی ایس سے تھانہ تک غیر اے سی گاڑیاں 177 روپے اور اے سی کوچز 204 روپے، پشاور جی بی ایس سے بریکوٹ تک غیر اے سی گاڑیاں 198 روپے اور اے سی کوچز 229 روپے، پشاور جی بی ایس سے مینگورہ تک غیر اے سی گاڑیاں 220 روپے اور اے سی کوچز 255 روپے،پشاور جی بی ایس سے پیر بابا تک غیر اے سی گاڑیاں 175 روپے اور اے سی کوچز 203 روپے، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈسے بڈھ بیر تک غیر اے سی گاڑیاں 10 روپے اور اے سی کوچز 12روپے` پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈسیغز سٹاپ تک غی راے سی گاڑیاں 13 روپے اور اے سی گاڑیاں 15 روپے، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈسے زنگلی تک غیر اے سی گاڑیاں 19روپے اور اے سی کوچز 22روپے، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈسے سرہ خورہ تک غیر اے سی گاڑیاں 23 روپے اور اے سی کوچز27 روپے، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈسے متنی تک غیر اے سی گاڑیاں 28 روپے اور اے سی کوچز 33روپے، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈسے ادیزئی تک غیر اے سی گاڑیاں 31 روپے اور اے سی کوچز 36روپے، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈسے پسنی تک غیر اے سی گاڑیاں35 روپے اور اے سی کوچز 40روپے، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈسے شیریکرہ تک غیر اے سی گاڑیاں 38 روپے اور اے سی کوچز 44روپے کرایہ وصول کریں گی اس کے علاوہ جی بی ایس کوہاٹ روڈ پشاورسے سپینہ تھانہ تک غیر اے سی گاڑیاں 49 روپے اور اے سی کوچز56روپے،جی بی ایس پشاورکوہاٹ روڈسے درہ بازارتک غیر اے سی گاڑیاں 61 روپے اور اے سی کوچز71روپے کرایہ چارج کریں گی۔اس کے علاوہ جی بی ایس کوہاٹ روڈ پشاورسے کوہاٹ تک غیر اے سی گاڑیاں 83 روپے اور اے سی کوچز96روپے،جی بی ایس کوہاٹ روڈ پشاورسے ھنگو تک غیر اے سی گاڑیاں 132 روپے اور اے سی کوچز152روپے،جی بی ایس کوہاٹ روڈ پشاورسے ٹل تک غیر اے سی گاڑیاں 215 روپے اور اے سی کوچز249روپے جبکہ چارسدہ بس سٹینڈ پشاور سے بخشی پل تک غیر اے سی گاڑیاں پانچ روپے اور اے سی گاڑیاں چھ روپے ، چارسدہ بس سٹینڈ سے نحقی تک غیر اے سی گاڑیاں 13 روپے اور اے سی گاڑیاں 15 روپے، پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے ناگمان تک غیر اے سی گاڑیاں 17 روپے اور اے سی گاڑیاں 19 روپے، پشاور چارسدہ بس ٹینڈ سے ادیزئی تک اے سی گاڑیاں 23 روپے اور غیر اے سی گاڑیاں 27 روپے اور پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے شبقدر تک غیر اے سی گاڑیاں 31 روپے اور اے سی گاڑیاں 36 روپے ، پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے گل بیلہ تک غیر اے سی گاڑیاں 22 روپے اور اے سی 25 روپے ، پشاور بس سٹینڈ سے سردریاب تک غیر اے سی گاڑیاں 28 روپے اور اے سی گاڑیاں 33 روپے ، پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے چارسدہ تک غیر اے سی گاڑیاں 37 روپے اور اے سی گاڑیاں 43 روپے ، پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے اتمانزئی تک اے سی گاڑیاں 42 روپے اور اے سی گاڑیاں49 روپے ، پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے عمرؑ زئی تک غیر اے سی گاڑیاں51 روپے اور اے سی گاڑیاں 59 روپے، پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے شیر پاؤ تک غیر اے سی گاڑیاں58 روپے اور اے سی گاڑیاں67 روپے، پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے تنگی تک غیر اے سی گاڑیاں 65 روپے اور اے سی گاڑیاں 75 روپے ، پشاور چارسدہ بس سٹینڈ سے تخت بھائی تک غیر اے سی گاڑیاں 76 روپے اور اے سی گاڑیاں 87 روپے، شمع سینما پشاور سے دارمنگی تک غیراے سی گاڑیاں 10 روپے اور اے سی گاڑیاں 12 روپے، شمع سنیما پشاور سے پیران بالا تک غیر اے سی گاڑیاں 13 روپے اور اے سی گاڑیاں 15 روپے، شمع سنیما پشاور سے شاہی پایاں تک ، غیر اے سی گاڑیاں 20 روپے اور اے سی گاڑیاں 24 روپے ، شمع سنیما پشاور سے کافور ڈھیری تک غیر اے سی گاڑیاں 24 روپے اور اے سی گاڑیاں 28 روپے، شمع سنیما پشاور سے شاغی ایف سی فورٹ تک غیر اے سی گاڑیاں 28 روپے اور اے سی گاڑیاں33 روپے، شمع سنیمار پشاور سے پٹواربالا تک غیر اے سی گاڑیاں 17 روپے اور اے سی گاڑیاں 19 روپے ، شمع سنیمار پشاور سے متھرا تک غیراے سی گاڑیاں 19 روپے اور اے سی گاڑیاں 22 روپے، شمع سنیما پشاور سے متھرا تک غیر اے سی گاڑیاں 19 روپے اور اے سی گاڑیاں 22 روپے ، شمع سنیما پشاور سے علیزئی تک غیر اے سی گاڑیاں 22 روپے اور اے سی گاڑیاں 25 روپے،شمع سنیما پشاور سے کوچیان تک غیر اے سی گاڑیاں 24 روپے اور اے سی گاڑیاں 28 روپے ، شمع سنیما پشاور سے گھڑی شیر داد تک غیر اے سی گاڑیاں 28 روپے اور اے سی گاڑیاں 33 روپے، شمع سنیما پشاور سے ورسک تک غیر اے سی گاڑیاں 35 روپے اور اے سی گاڑیاں 40 روپے ، جبکہ پشاور گنج گیٹ سے پھندو پایان تک غیر اے سی گاڑیاں 8 روپے اور اے سی گاڑیاں 9 روپے ، پشاور گنج گیٹ سے خٹک پل تک غیراے سی گاڑیاں 12 روپے اور اے سی گاڑیاں 13 روپے ، پشاور گنج گیٹ سے اڑمڑ بالا تک غیراے سی گاڑیاں 13 روپے اور اے سی گاڑیاں 15 روپے ، پشاور گنج گیٹ سے گڑھی باغبانان / ٹیلابند تک غیراے سی گاڑیاں 22 روپے اور اے سی گاڑیاں 25 روپے ، پشاور گنج گیٹ سے اوچ نہر تک غیراے سی گاڑیاں 27 روپے اور اے سی گاڑیاں 31 روپے، پشاور گنج گیٹ سے شمشتو تک غیر اے سی گاڑیاں 41 روپے اور اے سی گاڑیاں 47 روپے ، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے نوشہرہ تک غیراے سی گاڑیاں 55 روپے اور اے سی گاڑیاں 64 روپے ، پشاور جی پی ایس جی ٹی روڈ سے جہانگیری تک غیراے سی گاڑیاں 70 روپے اور اے سی گاڑیاں 81 روپے ، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے چھوٹا لاہور تک غیر اے سی گاڑیاں 88 روپے اور اے سی گاڑیاں 102 روپے پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے زاہدہ تک غیر اے سی گاڑیاں 102 روپے اور اے سی گاڑیاں 118 روپے ، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے ٹوپی تک غیراے سی گاڑیاں 120 روپے اور اے سی گاڑیاں 139 روپے ، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے رائٹ کینال بنک تک غیراے سی گاڑیاں 125 روپے اور اے سی گاڑیاں 145 روپے ، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے پبی تک غیر اے سی گاڑیاں 22 روپے اور اے سی گاڑیاں 25 روپے ، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے پیرپیائی تک غیر اسے سی گاڑیاں 35 روپے اور اے سی گاڑیاں 40 روپے ، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے رسالپور تک غیراے سی گاڑیاں 56 روپے اور اے سی گاڑیاں 65 روپے ، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے رشکئی تک غیراے سی گاڑیاں 64 روپے اور اے سی گاڑیاں 74 روپے ، پشاور جی بی ایس جی ٹی روڈ سے مردان تک غی راے سی گاڑیاں 74 روپے اور اے سی گاڑیاں 86 روپے کرایہ وصول کریں گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دینی مدارس ، تعلیمی اداروں ، نابینا و دیگر معذور افراد اور 60 برس سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے اصل کرایوں پر پچاس فیصد موجودہ رعایت جاری رہے گیجبکہ ائیر کنڈیشنڈ گاڑیوں میں ائیر کنڈیشن کام کرنے کی صورت میں ڈیلکس سٹیج بس کا کرایہ چارج کیا جائے گا۔ اس امر کا اعلان ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی پشاور کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا