بٹ خیلہ ، غیر قانونی اوف فیس جمع نہ کرنے والے ٹھیکیدار وں کے سائن بورڈ ارتار دیئے گئے

بٹ خیلہ ، غیر قانونی اوف فیس جمع نہ کرنے والے ٹھیکیدار وں کے سائن بورڈ ارتار ...

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی کی جانب سے سخاکوٹ اور درگئی میں غیر قانونی اور فیس جمع نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے سائن بورڈز ہٹانے کا مہم شروع کردیا ۔ اس دوران سخاکوٹ میں لگائے گئے غیر قانونی اور ٹیکس نہ دینے والے ٹھیکیداروں کے سائن بورڈ اُتار لئے گئے ہیں ۔ سائن بورڈ ہٹانے کے مہم کی نگرانی ٹیکس سپرٹنڈنٹ غلام علی ، سنیٹر ی انسپکٹر محمد حسین ، ٹیکس کلرک جہانزیب خان اور رینٹ انسپکٹر افتخار احمد کر رہے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر