صوابی میں مختلف وارداتوں کے دوران 2 افراد جاں بحق

صوابی میں مختلف وارداتوں کے دوران 2 افراد جاں بحق

صوابی( بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں قتل کی مختلف وارداتوں میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔واحد خان سکنہ جلبئی نے زخمی حالت میں اپنے والد حسن خان کے ہمراہ تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھے اور میرے والد پرمخالفین نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میں شدید زخمی ہو گیا جب کہ میر اوالد معجزانہ طور پر بچ گیا مجروح واحد خان بعد ازاں پشاور ہسپتال منتقل کر نے کے دوران زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا باپ بیٹے نے قتل کی دعویداری مبینہ طور پر فقیر تاج، عارف اور طیب پر کی ہے اور وجہ قتل پُرانی دشمنی بیان کی ہے۔ دریں اثناء نواں کلی میں واقع خوڑ سے ایک نوجوان کی قتل شدہ لاش بر آمد ہوئی ملک آمان نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے ناصر کو خوڑ کے مقام پر قتل کیا گیا ۔ قتل کی دعویداری مبینہ طور پرنور الا مین ، ثناء الحق ، اعجاز الحق وغیرہ پر کی گئی ہے اور وجہ قتل معلوم نہیں ہو سکی کالو خان اور تورڈھیر پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر