شبقدر میں مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شبقدر میں مولانا سمیع الحق کے بہیمانہ قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شبقد( نمائندہ خصوصی )شبقدر بازار میں جمعیت علمائے اور دیگر مذہبی جماعتوں نے مولانا سمیع الحق کے بہمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرکیا ۔احتجاجی مظاہرین نے مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔ مولانا سمیع الحق نے اسلام کی سربلندی اور اسلامی تعلیمات کیلئے ایک مدرس اور محب وطن پاکستانی کی حیثیت سے انتہائی مشکل حالات میں ملکی خد مات انجام دیئے ہیں ۔ مظاہرے سے حاجی سید رحیم شاہ باچہ ، ثناء اللہ دانش ،مولانہ ہدایت الحق،میا ں محمد ایاز ،مولانا یاسر خقانی ،مولانا عبدالوکیل،مولانا شمس الحق اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود انکے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنا خکومت کی نا اہلی ہے۔انھوں نے خکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر