محکمہ آبپاشی کے افیسر کو ترقی نہ دینے پر نوٹس جاری
پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے محکمہ ابپاشی کے افیسر کو ترقی نہ دینے پر چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کر دیا عدالت نے قرار دیا کہ اگر اگلی پیشی پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ پیش نہ ہوئے تو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گاپشاور ہائیکورٹ میں سپرٹنڈنٹ محمد رفیق کو پروموشن نہ دینے کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس قلندر علی خان اور جسٹس محمد ایوب نے کی سماعت کے جسٹس قلندر علی خان نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی حکم کے جاوجود محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے درخواست پی ایس بی دیپارٹمنٹ کو کیوں نہیں بھیجا ہے سیکرٹریز مسائل حل کرنے کی بجائے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے عدالت نے چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلی سماعت پر سیکرٹری اسٹیبلسمنٹ کو پیش ہونے کا حکم دیا اورقرار دیا کہ اگر سیکرٹری اگلی سماعت پر پیش نہ ہوئے تو عدالت انہیں شو کاز نوٹس جاری کرے گی کیس کی سماعت 13 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی