افغان طالبان اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں ، 13ہلاک ، 15زخمی

افغان طالبان اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں ، 13ہلاک ، 15زخمی

کابل(نیوز ایجنسیاں)افغان صوبہ قندوز میں طالبان اور سکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میں8اہلکار اور5طالبان ہلاک جبکہ 5طالبان اور 10پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔چین کی سرکاری خبر رساں کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندوز کے ضلع قلعہ زل میں طالبان اور سکیورٹی فورسز میں تازہ جھڑپ میں 13افراد ہلاک ہوئے جن میں 8اہلکار جبکہ 5طالبان شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی کونسل کے ممبر ا سد اللہ سادات کا کہنا ہے افغان صوبہ قندوز میں روبررو لڑائی میں 5طالبان سمیت 13افراد مارے گئے ہیں جبکہ 5طالبان اور 10پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔دوسری جانب طالبان نے اس بارے میں ابھی تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

طالبان جھڑپیں

مزید : پشاورصفحہ آخر