رستم میں قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار

رستم میں قتل اور اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری گرفتار

رستم(تحصیل رپورٹر) رستم پولیس نے تھانہ رستم کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتا ر کرلیا ، اشتہاری مجرم پر دو سال قبل قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ گرہ کول بھائی خان کے رہائشی اختر حسین ولد بہرام خان 28 نومبر 2016 کو ایک قتل میں ملزم نامزد کیا گیا تھا جس کے بعد وہ مفرور تھا اس دوران اس پر اشتہاری کا چارج بھی لگ چکا تھا،گزشتہ شام تھانہ رستم کے ایس ایچ او گوہر علی خان کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ اخترحسین تھانہ رستم کے حدود میں موجود ہے انہوں نے پولیس نفری کے ہمراہ اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر ڈرامائی انداز میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر