ایڈیشنل اکاونٹس جنرل خیبر پختون خواہ میاں آفتاب علی شاہ کا دورہ تیمرگرہ

ایڈیشنل اکاونٹس جنرل خیبر پختون خواہ میاں آفتاب علی شاہ کا دورہ تیمرگرہ

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) ایڈیشنل اکاونٹس جنرل خیبر پختون خواہ میاں آفتاب علی شاہ کا اچانک تیمرگرہ کا دورہ ملازمین اور عوام کی مسائل ومشکلات پر موقع پر حل کرنے کی احکامات جاری کر دئے اس سلسلے میں ایڈ یشنل اکاونٹس جنرل خیبر پختون خواہ میاں افتاب علی شاہ نے ڈپٹی اکاونٹس جنرل ڈاکٹر عمران خان کے ہمراہ ڈسٹر کٹ اکاونٹس افس تیمرگرہ کا چانک دورہ کیا اس موقع پر ڈسٹر کٹ اکاونٹس افیسر اقبال احمد خان نے انھیں بر یفنگ دی جبکہ اے جی نے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین اور عوام کی مسائل و مشکلات توجہ سے سنی اور موقع پر حل کرنے کی احکامات بھی جاری کیے اس موقع پر اے جی میاں افتاب علی شاہ نے ڈسٹر کٹ اکاونٹس افس کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری ملازمین اور عوام کی مسائل بروقت حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ اچھے رویے سے پیش ایا کریں انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ملازمین اور عوام کوتنگ کرنے سے باز رہے اور جائز کام میں مشکلات پیدا نہ کریں اور جس افیسر اور اہلکار کے خلاف کوئی شکایت موصول ہوئے تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر