قبائلی ضلع باجوڑ میں چار روزہ پولیو کمپین کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد
باجوڑ ( نمائندہ پاکستان) قبائلی ضلع باجوڑ میں چار روزہ پولیو کمپین کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد۔ڈی،سی باجوڑ عثمان محسود سمیت علمائے کرام کی شرکت۔پولیو کمپین میں دو لاکھ بتیس ہزارچھ سو اکسٹھ (2،32661) بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے۔ڈی،ایچ،او وزیر صافی۔باجوڑ کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار میں پولیو کمپین کو کامیاب بنانے کیلئے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود سمیت علمائے کرام نے شرکت کی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عثمان محسود نے کہا کہ پولیو عمر بھر معذوری کا سبب بننے والی بیماری ہے اور اس کے روک تھام کیلئے ہمیں کمیونٹی کیساتھ مل کر عوام میں آگاہی مہم چلانا چا ہیے اُنہوں نے پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہمی سمیت ضلعی انتظامیہ کے طرف سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی میڈیا بریفنگ سے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر وزیر صافی نے کہا کہ پوری باجوڑ میں مہم 12 نومبر تا 16 نومبر جاری رہے گا جس میں2 لاکھ32 ہزار 6 سو اکسٹھ بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے اور پورے باجوڑ میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے آٹھ سو اُنتیس(829)ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ایک سو چوراسی(184)ایریا سپر وائزراورسو(100) دوسرے افراد ان ٹیموں کو مانیٹر کرینگے اس موقع پر نیشنل کوارڈینیٹر این۔سٹاپ ممتاز لغاری،ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو،ایچ،اوڈاکٹر قیوم،نیشنل پروگرام کوارڈینیٹر ڈاکٹر عنایت اکرحمان،این۔سٹاپ باجوڑ کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر فرمان،کمیونیکیشن آفیسر انور نگار سمیت مفتی احسان الحق،مولانا احمد نور اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔