پاکستان لادینی قوتوں کے نرغے میں ہے ،شبیر احمد خان

پاکستان لادینی قوتوں کے نرغے میں ہے ،شبیر احمد خان

چارسدہ(بیور و رپورٹ)سابق ایم این اے اور جماعت اسلامی پاکستان مشیر شبیر احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان لادینی قوتوں کے نرغے میں ہے ۔ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں اسلامی نظا م شریعت کے علاوہ کوئی نظام چل نہیں سکتا۔ جماعت اسلامی معاشرے کی اصلاح اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے میدان عمل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی چارسدہ میں جماعت اسلامی کے نو منتخب ضلعی امیر محمد ریاض خان کے حلف رداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب حلف برداری میں جماعت اسلامی کے رہنماء سابق صوبائی وزیر الحاج احسان اللہ خان سمیت جماعت اسلامی کے ضلعی رہنماوں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء شبیر احمد خان نے نو منتخب امیر سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب میں شبیر احمد خان کا کہنا تھا کہ کارکن مایوس نہ ہو، ہمارا مقصد ملک میں اسلامی نظام شریعت کا نفاظ ہے اور اس مقصد کیلئے ہماری کوششیں جاری رہینگے، انتخابات میں ناکامی سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ،انتخابات مقصد کے حصول کا ذریعہ تھا ، انہوں نے کہا کہ الیکشن 2018کے نتائج غیر متوقع نہیں تھے، انتخابات سے قبل ،انتخابات کے دوران اور انتخابات کے بعد جس اندازسے دھاندلی کی گئی اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، پاکستان کے مقتدر حلقوں نے منصوبہ بندی کے تحت دینی جماعتوں کا راستہ روکا اور الیکشن کو چوری کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے فیصلوں میں آزاد نہیں، آسیہ ملعونہ کا کیس ہمارے سامنے ہے، حب رسول اور ختم نبوت کے بغیر کسی کا بھی ایمان مکمل نہیں ، جماعت اسلامی ہر ایسے اقدام کے خلاف ہو گی جو اسلامی تعلیمات اور اقدار کے خلاف ہو گی۔ شبیر احمد خان نے مزید کہا کہ مہنگائی کے طوفان نے سونامی کی حقیقت واضح کر دی ، اشیائے خورد ونوش اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلا امتیاز تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب ہونا چاہئے، کسی ایک پارٹی یا خاندان کے احتساب سے ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے نا ہی نظام درست ہو سکتا ہے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر محمد ریاض خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کو ضلع کی بڑی سیاسی قوت بنائیں گے، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی ایک ترقی یافتہ اسلامی اور جمہوری پاکستان کیلئے کوشاں ہے، اور اس مقصد کیلئے عوام میں شعور اور بیداری پید ا کرنے کی ضرورت ہے۔

Back to Conversion Tool

مزید : پشاورصفحہ آخر