ٹانک ،والدین پولیو مرض سے بچاؤ کیلئے بچوں کو قطرے پلائیں

ٹانک ،والدین پولیو مرض سے بچاؤ کیلئے بچوں کو قطرے پلائیں

ٹانک(نمائندہ خصوصی)پولیو ایک موذی مرض ہے آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ اہلکار جانفشانی سے کام کریں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے 12 نومبرسے شروع ہونے والی پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا افتتاح انہوں نے اپنی بیٹی شان زے کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سیال،اسسٹنٹ کمشنر علی رضا،ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر شاہ اوراسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن جنڈولہ بشیر احمد بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمہ میں ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے ٹانک کو پولیو فری زون بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا جا رہے ہیں تاکہ ہم مستقبل کے معماروں کو اپاہج ہونے سے بچا سکیں والدین پولیو مہم میں پولیو کی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دورا ن پولیو کی ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اس کے لئے تمام تر سیکورٹی انتظا مات مکمل کر لئے گئے ہیں ان کا بتانا تھا کہ اس مہم کے دوران 86865 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 416 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر