مولانا سمیع الحق کا بہیمانہ قتل عظیم سانحہ ہے ،صاحبزادہ خالد جان

مولانا سمیع الحق کا بہیمانہ قتل عظیم سانحہ ہے ،صاحبزادہ خالد جان

سخاکوٹ (نمائندہ پاکستان ) جمعیت علماء اسلام کے سابقہ ضلعی امیر اور سابق سنیٹر صاحبزادہ خالد جان نے کہا ہے کہ ممتاز عالم دین اور اُستاد العلماء مولانا سمیع الحق شہید کا موت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے دُنیا کے اسلامی ممالک کے لئے عظیم سانحے سے کم نہیں ہے ۔ پورے دُنیا کے مسلمان اس غم پر غم زدہ ہیں ۔ حکومت شہیدمولانا سمیع الحق کے قاتلوں کے گرفتاری کے لئے اقدامات کرے ۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ خالد جان نے مولانا سمیع الحق شہید کے موت پر اپنے جاری کردہ ایک تعزیتی بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق مرحوم کے شہادت سے پورے دُنیا کے مسلمان ایک جید عالم دین ،ایک عظم انسان اور مدبر سیاستدان سے محروم ہو گئے ہیں جسکے موت کے بعد پیدا ہونے والی خلاء کبھی پُر نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شہید کے اصل قاتلوں کو گرفتار کرکے انہیں سزا دیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر