ڈیرہ ،لاکھوں روپے کے ذاتی فنڈز سے قبرستان کی تعمیر ومرمت

ڈیرہ ،لاکھوں روپے کے ذاتی فنڈز سے قبرستان کی تعمیر ومرمت

ڈیر ہ اسماعیل خان ( نمائندہ خصوصی ) حلقہ این اے 38قومی اسمبلی کے امید وار مخدوم علی رضا نے اپنے ذاتی فنڈز سے تحصیل پہاڑ پور سردار ے والا قبر ستان کی تعمیر ومرمت کر اکر اہلیا ن علاقہ کے دل جیت لیے ۔ علاقہ کے لوگوں کا مخدوم علی رضا کو خراج تحسین اور اپنے مکمل تعاون کا عزم تفصیلا ت کے مطابق امید وار قو می اسمبلی مخدوم علی رضا نے اپنے ذاتی فنڈز 8لاکھ روپے کی خطیر رقم سے سر دار ے والا قبرستا ن کی تعمیر و مر مت کرادی علاقہ کے لوگو ں نے دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر مخدوم علی رضاکو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایاہے انہوں نے کہا منتخب نمائند وں نے عوام کو سبز باغ دیکھا کر بیوقوف بنایا ۔ اورذاتی مفادات حاصل کرکے اپنی تجوریاں بھریں ۔ آئندہ انتخابات میں ایسے نمائندوں کا محابہ کریں گے ۔ انہوں نے علی رضاکو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر