نبی کریم ؐ کی دنیامیں تشریف آوری کا ئنات کے اندر تاریکی کا خاتمہ تھا ،فیاض خان

نبی کریم ؐ کی دنیامیں تشریف آوری کا ئنات کے اندر تاریکی کا خاتمہ تھا ،فیاض خان

مردان (بیورورپورٹ) جے یو پی کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی دنیامیں تشریف آوری کا ئنات کے اندر تاریکی کا خاتمہ تھا جس سے دنیا میں روشنی پھیلی حضور ﷺکی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے ربیع الاول کو شاندار طریقے سے منائینگے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ربیع الاول کی تیاریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے مولانا شاہ روم باچا،مولانا عبد الاوکیل قادی،قاری عبدالہادی ظہیراور ڈاکٹر انصار الابرار وغیرہ نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ربیع الاول کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے علماء کرام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ریلی میلاد چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف شراہوں سے گزر کر پاکستان چوک میں جلسے کی شکل اختیار کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر