ضلع کے متعدد تھانو ں کے ایس ایچ اوز کی اکھاڑ بچھاڑ

ضلع کے متعدد تھانو ں کے ایس ایچ اوز کی اکھاڑ بچھاڑ

مردان (بیورورپورٹ) ضلع کے متعدد تھانو ں کے ایس ایچ اوزادھر ادھر کرلئے گئے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے تھانوں کے سربراہوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر عاشق حسین تھانہ شیخ ملتون،ایس ایچ او شہباز گڑھی انسپکٹر محسن فواد کو ایس ایچ تھانہ سٹی ، شعبہ تفتیش سے انسپکٹر بہار علی کو ایس ایچ تھانہ گڑھی کپورہ، ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ انسپکٹر عجب خان کو ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی ،پولیس لائن سے سب انسپکٹر پرویز خان کو ایس ایچ او تھانہ شیر گڑھ ، تھانہ جبر سے سب انسپکٹر زاہد خان کو ایس ایچ او تھانہ چورہ ، تھانہ طورو سے سب انسپکٹر تاجبر شاہ کو ایس ایچ او تھانہ جبر ، پولیس لائن سے سب انسپکٹر مقدم خان کو ایس ایچ او تھانہ پار ہوتی، ایس ایچ اوتھانہ چورہ سب انسپکٹر آصف خان کو ایس ایچ او تھانہ شہباز گڑھی ، ایس ایچ او تھانہ جبر سب انسپکٹر محمد فاضل کو پولیس لائن میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ڈی پی او مردان سجاد خان نے تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام پولیس افسروں کوہدایت کی ہے کہ عوام کے جان و مال کی تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے تمام افسر اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور خلوص دل سے سر انجام دیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر