والد کی درخواست مسترد ،بچے ماں کے حوالے کر نے کا حکم

والد کی درخواست مسترد ،بچے ماں کے حوالے کر نے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بچوں کی حوالگی کے لئے دائروالد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں بچے ماں کے حوالے کر نے کا حکم دے دیاہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال ہرل نے کیس کی سماعت کی، بچوں کے والد منصور الہٰی نے بیوی ماریہ سے بچے بازیاب کرانے کی درخواست دائر کررکھی تھی۔ سیشن عدالت نے دو بچوں کی حوالگی کے لئے والد منصورالٰہی کی درخواست مسترد کر تے ہوئے 3 سالہ معاذالہیٰ اور 2 سالہ مناہل زہرہ کو ماں کے حوالے کر نے کا حکم دیاہے ۔ماں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ بچوں کا والد اعظم کلاتھ مارکیٹ کا تاجر ہے پہلے دو شادیاں کر چکا ہے اور تیسری شادی کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ دونوں بچے چھوٹے ہیں ان کی مناسب نگہداشت ماں ہی کر سکتی ہے جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی