سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،ملزمان پر از سر نو فرد جرم عائد

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،ملزمان پر از سر نو فرد جرم عائد

لاہور(نامہ نگار)سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سماعت ہوئی ۔ تمام ملزمان پر اَز سر نو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور گواہوں کے بیانات بھی دوبارہ لئے جائیں گے،عوامی تحریک کی لیگل ٹیم کے سربراہ مخدوم مجید حسین شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،انہوں نے پولیس کی طرف سے پیش ہونے والے گواہان پر جرح کی، وہ آج 10نومبر کو مستغیث جواد حامد استغاثہ کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے، جواد حامد دوسری بار اپنا تفصیلی بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں،سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی طلبی کے حوالے سے حکم امتناعی کے اخراج پر تمام ملزمان پر اَز سر نو فرد جرم عائد ہوئی اور قانون کے مطابق بیانات بھی دوبارہ ریکارڈ کئے جائیں گے۔

مزید : علاقائی