تھانوں میں ماحول بہتر بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کاحکم

تھانوں میں ماحول بہتر بنانے کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کاحکم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)تمام فیلڈ آفیسرز اور سی پی او ، اے آئی جی ایڈمن اور ڈسپلن آفیسر صوبے بھر میں تھانوں کے اندر ورکنگ ماحول بہتر بنانے کے لیے پہلے سے جاری کیے گئے ایس او پیز پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں تا کہ کام کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سائلین کو ایک با وقار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ آئی جی پنجاب، امجد جاوید سلیمی نے ان خیالات کا اظہارگز شتہ علی الصبح تھانہ پرانی انارکلی کے اچانک دورے کے بعد سنٹرل پولیس آفس میں بلائے گئے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی آپریشنز پنجاب، اظہر حمید کھوکھر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ودیگر افسران نے شرکت کی۔ آئی جی پنجاب نے اے آئی جی ایڈمن اور ڈسپلن کو فیلڈ افسروں کے ساتھ تھانوں کے بارے میں ہفتہ وار بنیادوں پر اپ ڈیٹس لے کر مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں۔

مزید : علاقائی