سرور فاؤنڈیشن غریب قیدیوں کی رہائی کیلئے جرمانہ ادا کر یگی

سرور فاؤنڈیشن غریب قیدیوں کی رہائی کیلئے جرمانہ ادا کر یگی

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبہ بھر میں ایک لاکھ سے کم جرمانہ ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والے قیدیوں کے جر مانے جمع کروانے کا بندو بست کیا گیا ہے ۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایسے قیدیوں کا جرمانہ خود ادا کرکے رہائی دلوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرور فاؤنڈیشن ایسے قیدیوں کا جرمانہ ادا کرے گی۔ چودھری سرور نے آئی جی جیل خانہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے قیدیوں کی فہرست تیار کی جائے جو اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں مگر جرمانہ جمع نہ کروانے کے باعث جیل سے رہا نہیں ہو پا رہے۔

مزید : علاقائی