رائے ونڈ اجتماع کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی ہے،وقاص نذیر

رائے ونڈ اجتماع کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی ہے،وقاص نذیر

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیرنے رائیونڈ اجتماع کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ رائیونڈ اجتماع کے دوسرے مرحلے پر 3 ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز، 36 انسپکٹرز اور 3 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔تمام افسران و اہلکار تین شفٹوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

شہر میں جمعتہ المبارک کے موقع پر بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار شہر میں موئثر گشت کے دوران مشکوک گاڑیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

مزید : علاقائی