5نامعلوم افراد کی پراسرار موت ، ٹریفک حادثات میں 2جاں بحق

5نامعلوم افراد کی پراسرار موت ، ٹریفک حادثات میں 2جاں بحق

لاہور(کر ائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکو مت کے مختلف علاقوں میں5افراد پر اسرار طور پر جبکہ 2افراد حادثے میں جا ں بحق ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ لٹن روڈ کے علاقہ چوبرجی پارک میں 35 سالہ نامعلوم شخص کو مردہ حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی ۔پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے،دریں اثنا بھائی گیٹ کے علاقے مدرسے بلیاں والا کے قریب 35 سالہ شخص کو مردہ حالت میں پایا گیا پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا نشئی تھا جو رات سردی کی وجہ سے ہلاک ہو گیا جبکہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 55 سالہ نامعلوم شخص بھی ہلاک ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ متوقفی نشئی تھا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کرشناخت کے لیے مقامی مساجد میں اعلانات کروائے تاہم ورثا کا علم نہ ہونے پر نعش مردہ خانے منتقل کر دی ۔جبکہ اسلام پورہ کے علاقے بند روڈ کے قریب تیز رفتار رکشہ بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 56 سالہ محمد خالد شدید زخمی ہو کر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ فیکٹری ایریا ایل ڈی اے کواٹروں کے قریب 40سالہ شخص ریلوئے لائنیں عبور کرتا ہوا ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا ۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کے اردگرد سے مرنے والے کے بارے میں پوچھ گچھ کی لیکن شناخت نہ ہونے کی وجہ سے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔کوٹ لکھپت چونگی امرسدھوشنگھائی پل کے قریب 38سالہ شخص کی پڑی ہوئی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر اسے اپنی تحویل میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا۔علاوہ ازیں گلشن اقبال کے قریب 30سالہ شخص کی پڑی ہوئی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے پہنچ کر اسے اپنی تحویل میں لے کرشناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق مرنے والے کی موت نشہ کی زیاد ہ مقدار لینے کی وجہ سے ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی