بیوی کوبھائی سے مل کر قتل کرنے کا الزام ، دونوں ملزم عدم ثبوت پر بری

بیوی کوبھائی سے مل کر قتل کرنے کا الزام ، دونوں ملزم عدم ثبوت پر بری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے خاتون کو گھر میں جلا کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو بھائیوں کو بری کر دیا،ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد رائے نے ملزم مختار احمد اور شہزاد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیاہے۔ملزم مختار احمد پر اپنے بھائی شہزاد کے ساتھ مل کر اپنی بیوی نورین فاطمہ کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ملزمان کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریامیں 2016 میں مقتولہ کی والدہ صغریٰ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مقتولہ کو ہسپتال پہنچانے والا خود اس کا خاوند تھا، مقتولہ کی موت کھانا پکاتے وقت آگ لگنے کی بنا پر جاں بحق ہوئی تھی جس کے بعد عدالت نے شہادتوں اور گواہان کو مد نظر رکھتے ہوئے مذکورہ ملزموں کو بری کرنے کاحکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی