منشیات مقدمات میں ضمانت کرانے کے بعد پیش نہ ہونے پر5 ملزم اشتہاری قرار

منشیات مقدمات میں ضمانت کرانے کے بعد پیش نہ ہونے پر5 ملزم اشتہاری قرار

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ضمانت کرانے کے بعد پیش نہ ہونے پر5 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے ملزمان آصف مسیح، محمد اصغر، وکی مسیح اور عابد علی کو اشتہاری قرار دیا ہے، ان ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں منشیات کا مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم ارشاد علی کے خلاف تھانہ رائے ونڈ سٹی تھانے میں مقدمہ درج ہوا،ملزمان ضمانت کرانے کے بعد غائب ہو گئے تھے اور ان کو عدالت کی جانب سے متعدد بار نوٹس جاری کئے گئے مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔

، ایڈیشنل سیشن جج محمود الحسن بھٹی نے مذکورہ بالا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی