ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل، مرکزی ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل، مرکزی ملزم جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)دو کروڑ روپے کے ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل کے مرکزی ملزم کو نیب نے گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کردیا ۔نیب نے ایم این ایم موٹر سائیکل سکینڈل کے مرکزی ملزم افتخار کو کراچی سے گرفتار کر کے گزشتہ روز احتساب عدالت میں پیش کیا جبکہ عدالت نے نیب پراسکیوٹر کی استدعا پر ملزم افتخار کو 16 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزم افتخار پر سادہ لوح شہریوں کو موٹر سائیکلیں دینے کی آڑ میں شہریوں سے 2 کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔

مزید : علاقائی