شاہدرہ ٹاؤن ‘چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو قتل کردیا

شاہدرہ ٹاؤن ‘چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو قتل کردیا

لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن میں چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو قتل کردیا ، ملزمہ فرارہوگئی ۔ بتایاگیاہے کہ شاہدرہ ٹاؤن میں ردا نے بڑی بہن فضا کو گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر قتل کیااور موقع سے فرا ر ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کی ایک ہی گھر میں دو بھائیوں سے شادی ہوئی تھی۔ مقتولہ کا شوہر عاشق علی، ملزمہ کا شوہر آصف ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی ۔

مزید : علاقائی