3نادہندگان کیخلاف بینکنگ کورٹ میں قرض وصولی کیلئے دعوے دائر
لاہور(نامہ نگار)مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سے 3نادہندگان کے خلاف بینکنگ کورٹ میں قرض کی وصولی کے لئے دعوے دائر کردیئے گئے ہیں۔عدالت نے کارروائی شروع کرتے ہوئے نادہندگان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ میسرز ایم فہیم حیدر پرائیویٹ لمیٹڈ کے مالکان کے ذمہ نیشنل بینک کا 71 لاکھ 36 ہزار قرض واجب الادا ہے، میسر سلمان نعمان انٹرپرائز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذمہ حبیب میٹروپولیٹن بینک کا 49 لاکھ 94 ہزار قرض واجب الادا ہے جبکہ پرسنل لون نادہندہ محمد یعقوب کو بھی طلبی کا نوٹس جاری ہوا ہے۔
، محمد یعقوب الائیڈ بینک کے 13 لاکھ 78 ہزار کے نادہندہ ہیں۔