انشورنس رقم خوربرد کیس، ڈاکخانہ ملازم کو 13سال قید اور30لاکھ جرمانہ

انشورنس رقم خوربرد کیس، ڈاکخانہ ملازم کو 13سال قید اور30لاکھ جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)بینک جرائم کورٹ پنجاب نے انشورنس کی رقم خوربرد کرنے کے کیس میں ملوث ڈاک خانہ سیالکوٹ کے محمد بوٹا کو 13سال قید اور30لاکھ رپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیاہے۔بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج ملک جوئیہ نے مذکورہ بالا سزاسنائی ہے ۔مجرم کے خلاف ایف آئی اے نے 2006ء میں مقدمہ درج کرایا تھا، عدالت میں چالان آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی ،گزشتہ روز فاضل جج نے وکلاء وفریقین کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی