قتل ،اغواء ،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 6ملزم گرفتار

قتل ،اغواء ،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 6ملزم گرفتار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے قتل ، اغوا برائے تاوان ، چوری اور وہیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 6ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے تقریبا 28 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ آلہ قتل اور ناجائز اسلحہ برآمدکر لیا ہے ۔اِن خیالات کا اظہارایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے پریس کانفرنس کے دوران الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ انچارج ہومی سائیڈ کاہنہ سب انسپکٹر سیف اللہ نے چند ماہ قبل کاہنہ میں شہناز نامی خاتون کے اندھے قتل کی واردات کے ملزم عبدالرحمن کو جیوفینسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو بورے والا سے گرفتارکرلیاہے۔۔ آخر میں ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کو تعریفی اسناد دیں۔

مزید : علاقائی