جرائم کے خاتمے کیلئے واٹس ایپ ہیلپ لائن ’’معاون ‘‘ کا آغاز

جرائم کے خاتمے کیلئے واٹس ایپ ہیلپ لائن ’’معاون ‘‘ کا آغاز

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں جرائم کے خاتمے کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا گیا۔جرائم سے متعلق اطلاع دینے کے لیے ’’معاون‘‘کے نام سے واٹس ایپ ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔شہری کسی بھی جرم سے متعلق معلومات، تصویر یا ویڈیوواٹس ایپ پر شیئر کر کے پولیس کی مدد کرسکیں گے۔ جرائم کی اطلاع ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر 03099911911پر شیئر کی جا سکے گی۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ شیئر کی جانے والی تصاویر/ویڈیوز میں جگہ کا نام، ٹائم اور تاریخ ضرور لکھیں۔ہیلپ لائن پر واٹس ایپ کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی