بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی ، وکلا ء 13 نومبر کو بحث کیلئے طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد محمود سیٹھی نے بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لئے دائردرخواست پر فریقین کے وکلا ء کو 13 نومبر کو بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔یہ درخواست فلم سازسہیل احمد خان کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ انڈین فلموں کی وجہ سے ہماری انڈسٹری ختم ہو رہی ہے۔بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت دینا قانون اور آئین کے منافی ہے ،درخواست میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کی استدعا کی گئی ہے ۔
بحث طلب