ایم این اے حامد حمید اور متعلقہ کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 16 نومبر تک توسیع

ایم این اے حامد حمید اور متعلقہ کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 16 نومبر تک توسیع

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سرگودھا سے مسلم لیگ کے ایم این اے حامد حمید اور ان کے متعلقہ کارکنوں کی عبوری ضمانتوں میں 16 نومبر تک توسیع کر تے ہوئے متعلقہ ایس پی انوسٹی گیشن سے تفتیشی رپورٹ طلب کر لی ہے۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ ان کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے 16ایم پی او کے تحت سیاسی بنیادوں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، ماتحت عدالت نے حقائق کو مدنظر رکھے بغیر ان کی درخواست ضمانت خارج کی، عدالت عالیہ نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں16نومبر تک توسیع کردی ہے ۔

توسیع

مزید : علاقائی