یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار کو نوٹس

یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کیخلاف درخواست پر رجسٹرار ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر رجسٹرار یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے یہ نوٹس حمزہ مظہر سمیت دیگر شہریوں کی درخواست پر جاری کئے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار چار چار سال سے لیب ٹیکنیشن کے طور پر کام کر رہے ہیں، حکومت کی پالیسی کے تحت انہیں ریگولر نہیں کیا جا رہا۔درخواست گزاروں کو ریگولر کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی