خادم رضوی، مولانا فضل الرحمن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

خادم رضوی، مولانا فضل الرحمن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدلیہ اور فوج مخالف بیان بازی کرنے پر تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی اورجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف غداری کی کاروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست میں افضل قادری اور وحید نورکے خلاف بھی کارروائی کی استدعاکی گئی ہے ۔یہ درخواست مقامی شہری شبیر اللہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور وزرات داخلہ کوفریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمن نے مسلسل عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف بیان بازی کی، عوام کو پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف اکسا یا،آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت اداروں کے خلاف بیان بازی کرکے آئین کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سنگین غداری کے زمرہ میں آتی ہے، تحریک لبیک کے مرکزی قیادت مولانا خادم حسین رضوی،افضل قادری،وحید نوراور جمعیت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے احتجاج کے نام پر آئین کی سنگین خلاف کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آئین شکنی کرنے پرخادم حسین رضوی،افضل قادری،وحید نوراور جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے خلاف غداری کی کارروائی کا حکم جاری کرے۔
خادم رضوی، فضل الرحمن

مزید :

علاقائی -