راہزنی کی واردات ناکام 2 ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد

راہزنی کی واردات ناکام 2 ملزم گرفتار ، اسلحہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول کی کارروائی راہزنی کی واردات ناکام 2 ملزم گرفتار قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر133 مقدمات درج ، جعلی نمبر پلیٹ لگانے والے 57 ملزمان دھر لیئے،ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج، 24 جواری گرفتار قبضہ سے جواء پر لگی ر قم 139970 روپے برآمد۔ پٹرولنگ پوسٹ بھیم کے قصور نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ڈکیتی کے ارادے سے بیٹھے 2 ملزمان وقاص اورغلام مْصطفٰی کو گرفتار کر کے ان کہ قبضہ سے ناجائز اسلحہ02 پسٹل، 02 میگزینز اور10 گولیاں برآمد کر کے راہزنی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔

پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 جواریوں عدنان، جْنید، رفیق، جیلانی، غلام اکبر، ریاض، یونس، اقبال، صفدر، یعقوب، علی، بلال، سراج، بشیر، جمیل، شبیر، عابداور اکبر وغیرہ کو گرفتار کر کہ ان کہ قبضہ سے جواء پر لگی رقم139970روپے برآمد کیے۔دریں اثناء پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر133ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے اور جعلی نمبرپلیٹ لگانے ، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سبزنمبرپلیٹس لگانے کے جرم میں69ملزمان گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے۔علاوہ ازیں پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی گیس سلنڈرنصب کرنے کے جرم میں38ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

مزید : علاقائی