مویشی منڈیاں اور سلاٹر ہاؤسز قائم کرنے کی درخواست پر وکلا ء کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت

مویشی منڈیاں اور سلاٹر ہاؤسز قائم کرنے کی درخواست پر وکلا ء کو حتمی دلائل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں مویشی منڈیاں اور سلاٹر ہاؤسز قائم کرنے کے خلاف دائردرخواست پر فریقین کے وکلا ء کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت کردی۔یہ درخواست قصاب ایسوسی ایشن نے دائر کررکھی ہے ،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کیٹل مارکیٹس اور سلاٹر ہاؤسز قائم کردیئے ہیں، قانون اور آئین کے تحت کیٹل مارکیٹس اور سلاٹر ہاؤسز کا قیام ضلعی حکومت کا اختیار ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے مویشی منڈیوں اور سلاٹر ہاؤسز قائم کرنے سے قصاب کاروبار سے محروم ہو گئے ہیں،پنجاب حکومت کی قائم کردہ مویشی منڈیوں اورسلاٹر ہاؤسز کے قیام کے اقدام کو کالعدم کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -