اچھی کارکردگی والے اہلکاروں میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

اچھی کارکردگی والے اہلکاروں میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

لاہور(کرائم رپورٹر) آئی جی پو لیس پنجاب کے حکم پر پنجاب بھر میں اچھی کا ر کر دگی کے حامل پو لیس افسران و اہلکاروں کو انعاما ت دینے کا حکم دیا گیا ہے ۔آئی جی پو لیس کی ہدایت پر گزشتہ روز ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی طرف سے پولیس کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل افسران و جوانوں میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی محسن نے کہا ہے کہ پولیس فورس میں ایسے افسران اور جوانوں کی کوئی کمی نہیں جنہوں نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور محکمہ کے وقارو سر بلندی کیلئے ان تھک محنت کی ہے۔یہی افسران اور جوان محکمہ کا فخر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افسر انعام اور ستائش کے مستحق ہیں۔دفتر میں ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے محکمہ کے مختلف شعبوں میں دوران ڈیوٹی نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے۔جن میں سکیورٹی برانچ ،ریسکیو 15،ٹریفک پولیس ،وائرلیس کنٹرول ،پنجاب ہائی وے پولیس کے افسران و جوان شامل ہیں۔پولیس کے جوانوں نے ڈی پی او گجرات کی طرف سے دی جانے والی عزت اور ستائش پر ان کا گہرے دل سے شکریہ ادا کیا اور نئے عزم سے شہریوں کی حفاظت اور پولیس کے وقار کیلئے کام کرنے کا عہد کیا۔

مزید : علاقائی