اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیار وں کی روک تھام سمیت پاکستان کی 3قرار دادیں منظور

اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیار وں کی روک تھام سمیت پاکستان کی 3قرار دادیں ...

نیو یارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں روایتی ہتھیاروں کی روک تھام سمیت پاکستان کی پیش کردہ تین قراردادیں بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ہتھیاروں کے سدباب کرنے والی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان نے روایتی اور غیر روایتی اسلحہ کی روک تھام کی قرارداد پیش کی۔ روایتی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق قرارداد 179 ممالک کی حمایت سے منظور کی گئی۔ بھارت ہتھیاروں کے سدباب سے متعلق قرارداد کی مخالفت کرنے والا واحد ملک تھا۔ خطے اور علاقائی سطح پر ہتھیاروں کے سدباب اور اعتماد کو فروغ کی قرارداد بھی پیش کی گئی۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ قرارداد خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرنے پر زور دیتی ہے۔ ہتھیاروں کی روک تھام عالمی کوششوں کی کامیابی کیلئے ناگزیر ہے۔ پاکستان کی جانب سے پیش کردہ باقی دو قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کرلی گئیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کی قراردادیں عالمی کوششوں کو مزید فروغ دیں گی۔ قراردادوں کی منظوری عالمی برادری کے پاکستانی موقف کی حمایت کا ثبوت ہے۔

قراردادیں منظور

مزید : صفحہ اول