جنیوااجلاس میں انسانی حقوق کے تحفظ پر پاکستان اور چین کا اتفاق

جنیوااجلاس میں انسانی حقوق کے تحفظ پر پاکستان اور چین کا اتفاق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے جنیوا اجلاس کے تیسرے مرحلے میں انسانی حقوق کا جائزہ لینے کے موقع پر پاکستان نے چین کی بھرپور حمایت کی ہے۔اجلاس کے دوران پاکستان سمیت120ممالک نے اپنی مثبت رائے کا اظہار کیا کہ انہوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ میں چینی کامیابیوں کا جائزہ لیا ہے،اجلاس میں چینی وفد کی قیادت چین کے نائب وزیرخارجہ لی یو چنگ کر رہے تھے، وفد کی طرف سے پاکستان اور دیگر دوست ممالک کی جانب سے چین کی بھرپور حمایت کو سراہا گیا۔موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نسلی گروپوں کے انسانی حقوق کے بارے میں مبینہ خدشات خاص طور پر سنکیانگ یغور کے خودمختار ریجن کے حوالے سے لی یو چن نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کرنے کے پیش نظر چینی حکومت نے سنکیانگ میں تربیتی منصوبے شروع کئے ہیں جن کامقصد مٹھی بھر لوگوں کی مدد کرنا ہے جو انتہا پسندی سے متاثر ہوئے ہیں تاکہ وہ دہشتگردی اور انتہا پسندانہ نظریات سے نجات حاصل کر سکیں ۔

اتفاق

مزید : صفحہ اول