پاکستان کی نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست ، سریز 1-1 سے برابر کر دی

پاکستان کی نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست ، سریز 1-1 سے برابر کر دی

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر جاری ونڈے سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ،نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے مقررہ ہدف 41 وین اوور میں 4 و کٹو ں کے نقصان پر پورا کر لیا، جمعہ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ہیروا محمد حفیظ نے چوکا لگا کر مقرر ہدف حاصل کیا اور 3 میچوں کی سریز 1-1 سے برابر کر دی، نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پا کستا ن کے شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور حسن علی 2 وکٹیں لے کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے فخر زمان 88 اور بابر اعظم 46 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان فتح

مزید : صفحہ اول