اسلام آباد، توڑ پھوڑ کرنے والوں کی مزید گرفتاریاں بند

اسلام آباد، توڑ پھوڑ کرنے والوں کی مزید گرفتاریاں بند

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کے حکم پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد وفاقی دارلحکومت میں دھر نا دینے اور توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنے اور مزید گرفتاریوں سے پولیس کو روک دیا ۔7نومبر بروز بدھ کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں انہوں نے مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی گرفتاری کا حکم واپس لیتے ہوئے خط کے ذریعے سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنر اسلام آباد،آئی جی پولیس اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ،اے آئی جی سپیشل برانچ اسلام آباد اور،اڈیالہ جیل انتظامیہ راولپنڈی کوآگاہ کردیا گیاہے ۔

مزید : صفحہ اول