سرائیکی صوبہ قتل ، حقیقت ،قیام سے وفاق مضبوط ہو گا، سیاسی جماعتیں تعاون کریں : شاہ محمود
ملتان(آئی این پی ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ ایک اٹل حقیقت ہے ۔جس کے قیام سے وفاق پاکستان مظبوط ہو گا ۔اور اس کی تکمیل معاونت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو پاکستان تحریک انصاف سے تعاون کرنا چاہیے ۔انہوں نے یہ بات جدید سرائیکی تحریک کے بانی ڈاکٹر غضنفر مہدی چیرمین ورلڈ سرائیکی کانگریس کے پی ایچ ڈی مقا لے "سرائیکی مر ثیہ ''کی تعارفی تقریب کے سلسلے میں مجلس اتحاد بین المسلمین کے صدر الحاج ملک شفقت حسنین بھٹہ کی طرف سے دےئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ۔مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے علیحدہ صوبے کا وعدہ کر چکے ہیں اور اس امر کیلئے انہوں نے اس اہم مطالبے کو اپنی جماعت کے منشور کا حصہ بنا یا ہے ۔صوبائی وزیر ملک اخترنے کہا کہ ڈاکٹر غضنفر مہدی کی پچاس سالہ خدمات کا نتیجہ ہے کہ آج سرائیکی صوبہ سرائیکی ریجن کا مشترکہ مطالبہ بن چکا ہے ۔رکن پنجاب اسمبلی جناب مظہر حسین راں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان اور میں ہم تمام سیا سی جماعتوں کو واحدپلیٹ فارم پر جمع کر نے کی کو شیش کر یں گے ۔
شاہ محمود قریشی