5سیکریٹریز ، 5ڈی جیز سمیت پنجاب بھر میں اہم آسامیاں خالی

5سیکریٹریز ، 5ڈی جیز سمیت پنجاب بھر میں اہم آسامیاں خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب میں متعدد اہم ترین آسامیاں خالی ہیں تفصیلات کے مطابق سیکریٹری قانون، ایکسائز ،معدنیات ، محتسب ،سکولز ایجوکیشن، ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو ،لاہور میوزیم ،وائلڈ لائف ،انڈسٹریز اور کچی آبادی ،کمشنر راولپنڈی ،ڈی سی ڈیرہ غازی خان ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کی آسامیاں خالی ہیں ابھی تک پر نہیں کی گئیں ۔ان عہدوں پر افسران کی کمی کی وجہ سے محکموں کوپیشہ ورانہ امور میں مشکلات درپیش ہیں ۔ان آسامیاں پر عرصہ درازسے تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے کئی معاملات زیر التواء ہیں اور اداروں کے کام بھی احسن طریقہ سے سر انجام نہیں دئیے جارہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ان اہم محکموں میں حکومت پنجاب کی جانب سے کب بھرتیاں عمل میں لائی جاتی ہیں تاکہ یہاں پر کام کا آغاز ہوسکے اور امید کی جارہی ہے کہ اس حوالے سے پنجاب حکومت جلد ہی ان اہم آسامیوں پر سرکاری افسران کی تعیناتی کا عمل قیام میں لیکر آئے گی تاکہ اس حوالے سے جو مشکلات درپیش ہیں ان سے نمٹا جاسکے ۔

مزید :

صفحہ اول -