بلاول بھٹو نے پی اے سی کی چیئر مین شپ کی پیشکش مسترد کر دی

بلاول بھٹو نے پی اے سی کی چیئر مین شپ کی پیشکش مسترد کر دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی)کی چیئرمین شپ کی پیشکش مسترد کردی۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی نشستوں سے ایک وفاقی وزیر نے بلاول بھٹو زرداری کو پی اے سی کی چیئرمین شپ کی پیشکش کی۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے پیشکش مسترد کردی اور کہا کہ وہ مذکورہ معاملے پر اپوزیشن کو تقسیم نہیں کرنا چاہتے۔اس ضمن میں پی پی پی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے ٹوئٹ کیا کہ ایک مرتبہ پھر بلاول بھٹو نے سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا اور پی اے سی کے چیئرمین شپ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت اپوزیشن کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

بلاول

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چےئر مین بنانے کی حکومتی پیش کش کی خبروں کی تردید کر دی جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پی اے سی کا چےئر مین بنانے کی پیش کش نہیں کی گئی صرف ایک عمومی بات کی گئی تھی کہ بلاول سمیت کسی کو بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چےئر مین بنا دیا جائے اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔

فواد چوہدری

مزید : صفحہ اول