نظریاتی وابستگی رکھنے والوں کو پارٹی میں آگے لانا ہوگا،شہبازشریف

نظریاتی وابستگی رکھنے والوں کو پارٹی میں آگے لانا ہوگا،شہبازشریف

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ محنتی ،پرخلوص اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی رکھنے والے کارکنان کو آگے لایا جائے۔ مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف کے زیر صدارت پارلیمینٹ ہاؤس میں سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پارٹی کے تمام شعبوں کو مربوط انداز میں توسیع دے کر تنظیم نو کا عمل جلد مکمل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ملک کے کونے کونے تک پھیلائیں گے۔

شہبازشریف

مزید : صفحہ اول