نیب لاہور کا چھاپہ، سابق سرکاری افسرگرفتار ،33 کروڑ برآمد

نیب لاہور کا چھاپہ، سابق سرکاری افسرگرفتار ،33 کروڑ برآمد

لاہور(نامہ نگار،کرائم رپورٹر) نیب لاہور نے ایک سابق سرکاری افسر خواجہ وسیم حسن کے گھر پر چھاپہ مار کر 33 کروڑ روپے برآمد کر کے انہیں گرفتارکر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ وسیم حسن بورڈ آف ریونیو میں گریڈ 16 کے ملازم تھے ۔برآمد کی گئی رقم میں 10 کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی ،17 کروڑ روپے پرائز بانڈز جبکہ تین کروڑ روپے مالیت کی 11 مختلف ممالک کی کرنسیاں شامل ہیں۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی ملکیت میں مبینہ طور پر کثیر جائیدادوں کے شواہد بھی حاصل ہو رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل نیب نے ملزم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔خواجہ وسیم حسن کے بھائی خواجہ شہزاد حسن کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔ملزمان کو آج نیب کورٹ میں پیش کیاجائیگا۔

مزید : صفحہ اول